سوات(مارننگ پوسٹ) ڈاکٹر خان کالج کبل میں فسٹ ایئر کا طالب علم فلائنگ کوچ نے کچل دیا ، کالج کے طلباء مشتعل ہو کر سڑک پر احتجاج کے لئے نکل آئیں، پولیس کو اطلاع ملتی ہی موقع پر پہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فرسٹ ائیر کے طالب علم عباس ولد عمر احد سا کن تو تا نو بانڈئی ٹیغک ڈاکٹر خان کالج کبل آرہا تھا کہ کبل چوک کے حدود میں کالج جا تے ہوئے روڈ کراس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اسی اثناء میں مخا لفت سمت سے فلائنگ کوچ نمبرAO:3357جو ڈرائیور رحمت اللہ ولد گل ساکن مانڑئی چلا رہے تھے طالب علم پر چڑھ دوڑی جس سے مذکورہ طالب علم شدید زخمی ہو گئے جو ایمبولینس میں سیدو شریف ہسپتال پہنچا یا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے اس موقع پر کالج طلباء کو واقع کی اطلاع ملتے ہی مشتعل ہو کر احتجاج کے لئے کبل چوک میں جمع ہو گئے اور طلباء نے نعرہ با زی کر تے ہوئے ڈرائیور اور گا ڑی کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے فلائنگ کوچ ڈرائیور کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کبل میں فسٹ ایئر کا طالب علم فلائنگ کوچ کے ٹکر سے جاں بحق
