سوات(مارننگ پوسٹ)سرحد رورل سپورٹ پروگرام گراس روٹ سے مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے حکومت کے تعاون سے سوات میں 2010سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی کمیونیکیشن آفیسر سید رحیم نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام’’ رنگونہ دہ سوات‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون اور فنڈنگ سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع کے 926 ویلیج و نیبرہوڈ کونسل میں ترقی اور آگہی کے حوالے سے کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں اب تک دس ایگریکلچر منصوبے ،800 پانی کی سکیمیں ،200 تعلیم کے شعبے میں منصوبے، 57 صحت کے شعبے ،1541 ایریگیشن، 1450لنکس سڑکیں،66 سوشل ویلفیئر اور 2سپورٹس و دیگر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ CDLD پروجیکٹ کے بدولت کمیونٹی بیسٹ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور بیشتر مکمل ہو کر اس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ گاؤں اور محلے کی سطح پر مسائل اور ضروریات اجاگر ہو اور اسکو حل کیا جائے اس کے لئے کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور اسی کمیونٹی کو ہم ساتھ لے کر کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں2010 سے کام کر رہے ہیں دہشتگردی، سیلاب اور زلزلہ میں متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف پہنچایا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔