مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب میں ایک شخص نماز فجر کے لئے گھر سے مسجد جانے کے باعث یقینی موت سے بال بال بچ گیا۔سعودی اخبار کے مطابق مقامی شہری کا کہنا تھا کہ اس کا مکان مکہ مکرمہ کے النواریہ محلے میں ہے۔نماز فجر کے وقت اس کی آنکھ کھلی اور وہ نماز باجماعت کی ادائیگی کے لئے گھر سے مسجد پہنچ گیا۔اسی دوران ایک بڑی چٹان اس کے گھر پر آ گری جس کے نتیجہ میں اس کا بیڈ روم تباہ ہوگیااور وہ یقینی موت سے بچ گیا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر وہ بستر پر سویا ہوتا تو ایسی صورت میں اس کی موت یقینی تھی۔