سوات(مارننگ پوسٹ)ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا میا ں آفتاب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیدو شریف سوات کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمپٹرولر سوات سردار محمد ہارون اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مراد علی خان نے انہیں ضلع میں ادارے کی کارکردگی اور محکموں کے آڈٹ میں بہتری کے علاوہ کمپیوٹرائزیشن اور زیادہ سے زیادہ شفافیت یقینی بنانے سے متعلق اقدامات پر پیش رفت سے اگاہ کیامیاں آفتاب نے دفتر کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے اہلکاروں کو اپنے سرکاری فرائض باالخصوص پنشنرزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے دفتر کے پنشن سیکشن کا بھی معائنہ کیا جہاں پر موجود پنشنروں نے انہیں اپنے مسائل سے اگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو پنشن کے حصول میں درپیش مشکلا ت کے ازالہ کیلئے ہدایات دیں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل نے دورے کے دوران سٹاف کو درپیش انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل بھی سنے اور ان کی حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔