سوات(مارننگ پوسٹ )سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں نجی اسکول کے بچوں پر دکاندار اور رشتہ داروں کا تشدد، 5 طلبہ زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 5افراد کو گرفتار کرلیا۔ لڑائی فلائنگ کوچ ڈرائیور کی تیز رفتاری پر ہوئی۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ کے مطابق نواحی علاقے میں اسکول وین کی تیزرفتاری پر ڈرائیور اور مقامی دکاندار کے مابین تلخ کلا می ہوئی جس پر ڈرائیور نے نیچے اتر کر لڑائی شروع کردی۔ بچوں نے ڈرائیور کا ساتھ دیا، تو ملزمان حضرت علی ،امین اللہ ولداسلام محمد،سید محمد ولد ،حبیب اللہ ساکنان بیراڑئی نے مبینہ طور پر ڈرائیور سمیت پانچ طلبہ اصغرخان ولد رحم شیر، محب شاہ،شاہ سوار،زرشان اور سدیس خان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تین طلبہ کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا اور پانچوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خوازہ خیلہ : اسکول کے بچوں پر دکاندار اور رشتہ داروں کا تشدد، 5 طلبہ زخمی
