پشاور()صوبائی حکومت نے ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر عوامی شکایات کے ازالے کے لئے شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں تما م سرکاری محکموں اور اداروں کو ہدایات جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ایک سرکلر تمام انتظامی سیکرٹریز اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے صوبہ بھر میں ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں شکایات سیل قائم کئے جائینگے۔