سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 نومبر سے 22 نومبر 2018 تک جمع کرائے جاسکیں گے ،پولنگ 23دسمبر2018کو ہوگی ،الیکشن کمشنر سوات اعجاز خان کے مطابق سوات میں ضلع کونسل کی یونین کونسل/وارڈ ملکانان لنڈیکس، امانکوٹ فیض آباد، سیدو شریف، تندو ڈاگ، قمبر، دنگرام سنگوٹہ، کانجو، گلی باغ، شین اور اتروڑ میں ضلع کونسلر کی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی ،اسی طرح تحصیل کونسل بابوزئی میں وارڈ گلکدہ اور اوڈیگرام میں انتخابات ہں گے اسی طرح دیہی/محلہ کونسلز میں شاہدرہ1، رحیم آباد امانکوٹ، اوڈیگرام2، سخرہ، مشکومئی اور کانجو1 شامل ہیں،انتخابات کے لئے پولنگ 23دسمبرکوہوگی ۔
سوات میں ا لیکشن کمیشن نے بلدیاتی کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا
