سوات(مارننگ پوسٹ) حفظان صحت کے اصول نظر انداز،سوات مضر صحت اشیا کے خریدو فروخت کا مرکز بن گیا،پنجاب اور دیگر علاقوں سے لائی گیئ مچھلیوں اور مضر صحت گوشت کی کھلی عام فروخت عروج پر پہنچ گیئ، حکام کی مکمل خاموشی،خوراکی اشیا فروخت کرنے والے حفظان صحت کے اصولوں کا کوئی خیال نہیں رکھتے عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،رپورٹ،معلوم ہوا ہے کہ بھارت  سے بھی لائے گئی گوشت سوات پہنچائی جاتی ہے اور نامی گرامی ہوٹلوں میں مبینہ طور پر فروخت کی جاتی ہے جبکہ کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے جو مچھلی لائی جاتی ہے وہ کئی مہینوں کی باسی ہوتی ہے آجکل سوات ان مضر صحت خوارکی اشیا کے خریدو فروخت کا مرکز بنا ہوا ہے سوات میں ایک مافیا اس کاروبار کے پیچھے کار فرما ہے