پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پروفیشنلز) نے سوات کے سینئر صحافی رفیع اللہ خان کو پی ایف یو جے(پی ) پاکستان کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا۔ پاکستان بھر کے صحافیوں کے حقوق کی حقیقی معنوں میں محافظ ایک نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے( پروفیشنلز) کی باضابطہ طور پر بنیاد رکھ دی گئی ھے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کرونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوئے منعقد کی گئی۔ تقریب میں پی ایف یو جے (پروفیشنلز) کی پہلی ستائیس رکنی منتخب کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ جس کی تحت صدر مظہر اقبال، سینئر نائب صدر زاہد حسین مشوانی، نائب صدر جاوید عباس چوہدری،
سیکرٹری جنرل مصطفی خان ترین،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تنزیل الرحمان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل رفیع اللہ خان، فنانس سیکرٹری احمد وسیم، سینئر جوائنٹ سیکرٹری رانا ندیم اختر، جوائنٹ سیکرٹری سردار نعیم چغتائی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات چوہدری حماد کاہلوں جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں سید محسن رضا، صہیب بن نور، فوزیہ شہناز، جاوید الطاف، خالد منصور، محمد ریاض خٹک، گوھر وزیر، غلام اکبر مروت، گل حماد فاروقی، رمیض راجہ، ناصر معین عثمانی، رانا سہیل انجم، عقیل احمد خان لودھی، بہرام خان، نوید شاہ، قاضی آصف اور سراج یوسفزئی شامل ہے۔
پی ایف یو جے (پروفیشنلز) کے صدر مظہر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے یقین ھے کہ سب ساتھی ھر قسم کے حالات میں پاکستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ھوئے انتھک جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ھوں کہ اس سفر میں آپ مجھے کبھی سست،کاہل یا پیچھے نہیں پائیں گے ان کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں کارکن صحافیوں کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔
سوات سینئر صحافی رفیع اللہ خان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب
