مینگورہ:سوات پریس کے ممبرصحافی اسماعیل خان المعروف طوطا مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے جنہیں گزشتہ رات سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیا،جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات،صحافتی برادری،وکلاء،دوست واحباب،رشتہ داروں،اہل علاقہ اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،وہ سوات پریس کے صدراور سینئیر صحافی فضل رحیم خان اورابراھیم خان کے چھوٹے بھائی,اسدخان اور منصور خان کے والد،محکمہ صحت کے ناصرخان کے چچا تھے جن کی فاتحہ خوانی کس روڈ گلبہار کالونی میں ہورہی ہے،دریں اثناء الیکٹرانک میڈیاایسوی ایشن ںسوات پریس کلب کے فنانس سیکرٹری ناصرعالم نے اسماعیل خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ طوطا کی وفات پر ہم ایک مخلص دوست سے محروم ہوگئے،ان کی وفات سے جو خلاپیدا ہوگیاہے وہ کبھی بھی پورانہیں ہوگا،ہم تاحیات ان کی مغفرت کے لئے دعاگورہیں گے،ھم دست بدعا ہے کہ اللہ اسماعیل خان کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے لواحقین کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی توفیق عطاء کرے آمین۔
صحافی اسماعیل خان المعروف طوطا مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے
