سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حیثیت کی بحالی کیلئے قائم جرگہ اراکین وممبران میں ہسپتال حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر بے چینی اورتشویش پھیل گئی،جرگہ،سول سوسائٹی اوراہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ اوردیگر حکومتی اراکین سے اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا ، کچھ عرصہ بیشتر سوات کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حیثیت کے خاتمے کے بارے سے خبریں گردش کرنے لگی تھیں جس کے بعد سوات پریس کلب میں گرینڈجرگہ منعقدہوا جس میں ڈاکٹروں،سیاسی وسماجی شخصیات،وکلاء ،صحافیوں ،تاجروں اور عوام نے بھرور شرکت کرکے ہسپتال کی حیثیت کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کیااور حکومت سے ہسپتال کی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا جس کے بعد ان کا یہ جائز مطالبہ تسلیم ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سوات کے ہسپتالوں کے حوالے اجلاس میں ڈی ایچ کیو کی بحالی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اجلاس کے منٹس تاحال جاری نہیں ہوئے ہیں اس وجہ سے ڈی ایچ کیو کی بحالی اور فعالی کے حوالے سے تاحال عملی اقدامات سامنے نہیں آئے جس پر ایک بار پھر جرگہ اراکین میں تشویش پھیل گئی ہے،اس سلسلے میں مقامی لوگوں ،سول سوسائٹی،ڈاکٹروں ،تاجروں اور اہل علاقہ کا کہناہے کہ چند دن قبل گرینڈجرگہ کے نتیجے میں ہسپتال کی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے آنے والی اطلاع اطمینان بخش تھی مگر اس پر ابھی تک عمل درآمدنہیں کیا گیا جو ایک قابل افسوس امر ہے،انہوں نے حکومت اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ ضمن عملی اقدامات اٹھا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی حیثیت بحال کریں تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر لوگوں میں بے چینی اورتشویش پھیل گئی
