سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے سوات کے تمام ضلعی افسران پر واضح کیا ہے کہ سرکاری محکموں میں لوگوں کے مسائل عوام دوست ماحول میں حل کرنا، ترقیاتی کام کسی سفارش کے بغیر کرنا اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے اب تمام افسران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات اور پالیسیوں سے بخوبی آگاہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن، لوٹ مار اوراقرباء پروری کی کوئی اجازت نہیں اس لئے تمام افسران جان لیں کہ کسی کے دل میں بھی کوئی بھی پرخاش یا منفی سوچ ہو تو وہ اپنا تبادلہ خود کردیں ورنہ پھر ہم سے کوئی گلہ نہیں کرنا وہ ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ڈیڈیک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلا س میں ضلع سوات کے تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اور چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اجلاس میں ضلع سوات کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے متعدد فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے ضلع سوات کے کامیاب دورے کے بعد عوام کی امیدیں مزید بڑھ چکی ہیں محمود خان کی کوشش اور خواہش ہے کہ ضلع سوات سمیت خیبر پختونخوا کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سوات میں ترقیاتی کام مزید تیز کیا جائے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے کسی بھی محکمے کو جو بھی مسئلہ ہو تو ان سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی محرمیوں کو ختم کرنے کیلئے جامع ترقیاتی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایسی پالیسیاں تیار کی ہیں جن میں امیر اور غریب سب کے مساوی حقوق ہیں اور ہر محکمے میں میرٹ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے صوبے میں قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی یقینی بنا دی ہے اسلئے اب قواعد کے برعکس کوئی کام نہیں ہو گا جبکہ کرپشن اور اقرباء پروری کے واقعات بھی اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں