سوات(مارننگ پوسٹ) میرے پاس کروڑوں کے آثاثے نہیں ہیں، مجھ پر چند سودخوروں نے جعلی مقدمہ درج کردیاہے، اعلی حکام سے مداخلت کی اپیل ہے ،جنرل کونسلر بخت شیر علی تفصیلات کے مطابق وتکے ، فضاگٹ کے جنرل کونسلر اور سماجی کارکن بخت شیرعلی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ان پر چند سودخوروں نے جعلی مقدمات درج کردئے جن کا میں بھرپور دفاع کرونگا، انہوں نے کہاکہ بااثر لوگوں نے بعض اداروں کو میرا جعلی ڈیٹادیاہے جن میں مجھے کروڑوں کے آثاثوں کا مالک ظاہر کردیاہے جوکہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے مزید کہاکہ بااثرافراد کے سفارش پر مقدمات اور جیلوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے کاروباری شراکت داروں نے لکی گروپ آف کمپنی کے نام سے کاروباری ادارہ قائم کیاتھاجس کا مقصد کاروبارکو فروغ دیناتھا جن کو بعد میں مخدوش صورتحال کی باعث ختم کردیاگیا، کونسلر بخت شیرعلی نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سوات میں سود خوروں اور انڈرپلئی کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیں، انہوں نے کہاکہ اب تک انہوں نے سود خوروں سے غریب لوگوں کے تین کروڑسے زائد رقم معاف کروا چکے ہیں ۔ سود ایک لعنت ہے جن کو سرکاری طور پر بھی غیرقانونی قرارد دیاگیاہے اور مذہبی طورپربھی حرام ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر ضلع انتظامیہ نے سود خوروں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو وہ عوام کے ساتھ احتجاج کرنے پر مجبورہونگیں۔