سوات(مارننگ پوسٹ )سوات کے تحصیل مٹہ کے گاوں ارکوٹ نیلاگرام میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے تین جاں بحق دو بچے شدید زخمی ہوگئے ، 4سالہ سدیس نو سالہ عمر اور8 سالہ انس موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی بچوں میں نظام الدین اور حسین شامل ہے جن کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق یہ بچے کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کیساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک زور دار دھماکہ کیساتھ مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، تمام بچوں کا تعلق ایک ہی گھر سے تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے سوات میں شورش اور آپریشن کے بعد جگہ جگہ بارودی مواد کسی نہ کسی شکل میں رہ گئے ہیں ۔جس کے صفائی اورخاتمے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کو مل کر سنجید گی سے اس مسلئے کو حل کرنا چاہیئے
سوات پرانے ماٹر گولے سے کھیلتے ہوئے بچوں پر دھماکہ،تین بچے جاں بحق،دو شدید زخمی
