مانسہرہ (نیوز) مانسہرہ میں پولیس کانسٹیبلوں کے منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں 65جعلی امیدوار جو دوستوں کی جگہ امتحان دینے کیلئے بیٹھے تھے پکڑے گئے ان کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرکے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ عدالت نے پندرہ روز ہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ملزمان میںحاضر سروس پولیس اہلکار ڈاکٹر وکیل اور دیگرشعبوں کے لوگ شامل ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پرملزمان لوگوںسے منہ چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔