سوات (مارننگ پوسٹ)صوبائی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر تعینات کردیا ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات سے تعلق رکھنے والے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت شوکت علی یوسفزئی کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیرکی ذمہ داری سونپ دی ہے ذرائع کے مطابق شوکت علی یوسفزئی کو حال ہی میں صوبائی حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں پی ایم ایس گروپ میں شامل کیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ فشریز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے