سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے سب سے حسین سیاحتی وادی گبین جبہ کے حسن کو ختم کرنے کیلئے ٹمبر مافیا سرگرم ہوگئے ، ٹمبر مافیا قیمتی جنگل کو کاٹ کر برساتی میں پھینکنے کے بعد گاڑیوں میں لوڈ کر لے جارہے ہیں، موسم سرما شروع ہونے کے بعد ٹمبر مافیا کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئیں ہیں،اور وہ وزیر اعلیٰ کے حلقہ پی کے 9 میں سیاحتی حسین وادی گبین جبہ کے قیمتی جنگل کو کاٹ کر لے جارہے ہیں، جبکہ محکمہ جنگلات اس حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر دن دیہاڑے جنگل کی قیمتی درختوں کو کاٹ کر مختلف گاڑیوں میں لے جایا جارہا ہے تاہم ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، سیاحوں نے وزیر اعلیٰ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگل کو بچانے اور ٹمبر مافیا کیخلاف بھر پور ایکشن لیں تاکہ حسین وادی کے جنگل کو بچایا جا سکے۔
سوات سیاحتی وادی گبین جبہ میں ٹمبر مافیا سرگرم ،قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری
