اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں بلڈ کینسر کی علامات ظاہر ہونے کے انکشاف پر ڈاکٹروں نے شہبازشریف کا فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلے میں تکلیف پرپولی کلینک ہسپتال کے 3رکنی بورڈ نے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا، شہبازشریف کے خون کے تجزیہ کی رپورٹ میں بلڈکینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے شہبازشریف کا فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رپورٹ میں کروموگرینین اے کی کیفیت کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ شہباز شریف کے خون میں ایڈینو کارسنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی، جس کی خون میں مقدار 100 تک ہونی چاہئے۔