سوات (مارننگ پوسٹ)سوات سیدوشریف میں فری آئی کیمپ کا انعقاد،ماہرین نے جدید مشینری کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا ،مفت ادویات اور عینک بھی فراہم کردی گئیں،گذشتہ روز سیدوشریف میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں صبح سے لے کر سہ پہر تک آنے والے سینکڑوں مریضوں جن میں مردوخواتین اور بچے شامل تھے کا نہ صرف جدید مشنری کے ذریعے مفت معائنہ کیا گیا بلکہ انہیں مفت ادویات اور عینک بھی فراہم کی گئیں،کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا جنہوں نے آنے والے مریضوں کی بھرپوراندازمیں خدمت کی اورانہیں آنکھوں کے امراض کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے سمیت انہیں امراض سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتائیں،اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزرنوجوان ڈاکٹر یاسرنے میڈیا کو بتایا کہ کیمپ کے انعقادکا مقصد غریب اورنادارمریضوں کو مفت طبی امداداورادویات فراہم کرنا ہے جبکہ ہمارا مقصد بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اورمقصد کے حصول کیلئے ہرممکن اقدام کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ہم نے اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگائے ہیں اورآئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ اس سے زیادہ سے زیاد نادارمریض مستفید ہوسکے۔