سوات ( مارننگ پوسٹ )جمعیت علماء اسلام سوات کے جنرل سیکرٹری محمد اسحاق زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے آسیہ کی رہائی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نے تمام مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج کیا ہے انہوں نے کہا کہ جس ایجنڈا پر عمران کو ایک جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں لایا گیا ہے آج وہی قوتیں عمران خان کو مہرے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت بھی اسی ایجنڈے کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران حکومت ابتدا سے لیکر آج تک مسلسل یہودی ایجنڈے پر کارفرما ہے ایک قادیانی مشیر ، 295c آئین کے خلاف سینٹ میں بل پیش کرنا اسرائیلی طیارہ پاکستان آمد اور آج آسیہ ملعون کی رہائی یہی غیروں اورخصوصاً یہودی لابی کا ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کیلئے عمران کو حکومت سونپا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور مسلمان اس ایجنڈے کو کسی بھیحال میں ماننے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ سے دو مہینے میں عوام بیزار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت تاریخ کا سب سے کم قلیل مدت حکومت ہو گی عمران نے ناموس رسالت چھیڑ کر اپنی حکومت کے دن گنے ہیں انشاء اللہ پی ٹی آئی حکومت خست و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی انہوں نے کہا کہ آسیہ معلونہ رہائی کا فیصلہ شریعت اور آئین پاکستان کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ آسیہ جو ایک گستاخ ہے فوری طور پر پھانسی چڑھائی جائے انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ دینی اور ناموس رسالت کا حساس مسئلہ ہے کوئی بھی مسلمان اس پر خاموش نہیں رہے گا ۔
آسیہ کی رہائی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت نے تمام مسلمانوں کے ایمان کو چیلنج کیا ہے،محمد اسحاق زاہد
