سوات(مارننگ پوسٹ) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر حبیب خان سینئر نائب ،صدر میاں گل علیم ، جنرل سیکرٹری محمدفاروق نے کیبنٹ میٹنگ کے بعد پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق جمیل کی بحیثیت ہیلتھ سیکرٹری تعیناتی کو خوش آئند قراردیاگیاہے ڈاکٹرفاروق جمیل ایک انتہائی ایماندار فرض شناس اوردیانتدار شخصیت ہے، اوران کی تعیناتی سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بہت سے اصلاحات اورعوامی مفاد میں فلاحی اورانقلابی تبدیلیاں لانا ہونگی ، وہ پیرامیڈیکل سٹاف کیساتھ گزشتہ کئی عشروں سے ان کے ملازمتی ڈھانچے ، HCCسروس رولز اوراپ گریڈیشن میں ہونیوالے زیادتیوں، حق تلفیوں اورناانصافیوں کاازالہ کرینگے گیارہ مئی 2018کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ اپ گریڈیشن کا جو نوٹیفکیشن جاری کیاہے ، اور اس پرابھی تک عمل درآمد نہیں ہواہے اوراسکی وجہ سے سینئر ترین سٹاف جو کہ 35اور40سالہ سروس کے بعد ریٹائرمنٹ کے قریب ہے۔ ان کی شدید حق تلفی ہورہی ہے کاازالہ کرینگے ، ری سٹرکچرنگ کے اگلے گریڈوں خاص کر گریڈ 17اور18 کی تناسب اورتقسیم صوبے کے ایک نام نہاد 35سالہ مافیا تنظیم PPMAنے ایک خاص سازش اورذاتی مفادات کیلئے جان بوجھ کر اپنے چند کارندوں کے ذریعے غلط تقسیم کی ہے جس سے صوبے کے ہزاروں پیرامیڈیکس کی حق تلفی ہوئی ہے ۔ اوریہ سب کچھ جان بوجھ کر اوراپنے مخصوص ایجنٹوں کوفائدے کیلئے کیاگیاہے۔ لہٰذا سیکرٹری صحت اورموجودہ صوبائی حکومت PPMAکیخلاف اس غلط تقسیم پرانکے خلاف قانونی کارروائی کرے اورذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دیکر پیرامیڈیکس کوان کے حقوق دلائیں۔ آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن سیکرٹری صحت اورموجود حکومت کیساتھ محکمہ صحت کی بہتری اورعوامی فلاحی بہبود کے تمام منصوبوں کے عمل درآمد میں بھرپور تعاؤن کریگی ۔