سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقے جہان آباد میں پولیس اہلکار کی موٹر کار چوری ہوگی جس کی رپورٹ درج کرلی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جہان آباد میں گذشتہ رات نامعلوم چور،پولیس اہلکار شاہد علی کی موٹر کار نمبر AI928 ماڈل 1996رنگ گولڈن چوری کر کے لے گئے ہیں جس پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر پولیس اہلکار شاہد علی خان نے چوری شدہ موٹرکار کی اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے
منگلور علاقہ جہان آباد میں پولیس اہلکار کی گاڑی چوری،نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ درج
