سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں چارباغ پولیس نے بھینس چور گروہ کے 3ارکان کو گرفتا رکرلیا جن میں ایک قصائی بھی شامل ہیں ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ بھینسیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں ،ڈی ایس پی خوازہ خیلہ سرکل بادشاہ حضرت خان کے مطابق مسلسل عوامی شکایات اور بھینسیں چوری ہونے کے واقعات پر پولیس کی اسپیشل ٹیم بنا کر تفتیش شروع کردی گئی اور اس دوران پولیس نے تین ملزمان احمد حسین ولد امان ملک سکنہ درشخیلہ ،سعید اللہ ولد غلام حبیب اور سلیمان ولد حبیب ساکنان کوزکلے خوازہ خیلہ کو برآمد کرکے ان کے قبضے سے دو چوری شدہ بھینسیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں ملزمان نے مزید دس بھینسوں کی چوری کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔