سوات(مارننگ پوسٹ)تبدیلی آگئی،واپڈا کے طرف سے 40 یونٹ بجلی خرچ کرکے 8 ہزار روپے کا بل بجوا دیا، بجلی کا بل کم کرنے کے لیے صارف تھک کرحوصلہ ہار گیا،ہر دفتر کا چکر لگا نے کے باوجود بل کم نہ ہوسکا،تفصیلات کے مطابق مینگورہ فیڈر2 کے ایک صارف اسماعیل کو واپڈا کے طرف سے بل موصول ہوا ہے،جس میں 40 یونٹ خرچ کرنے پر آٹھ ہزار کا بل ارسال کیا گیا ہے،جس کو کم کرنے کے کیے صارف اسماعیل نے مختلف واپڈا کے چکر لگاتے تھک گیاہے،لیکن بجلی بل کم نہ ہوسکا واپڈا دفتر زمہ داران نے کبھی ایک دفتر کبھی دوسرے دفتر بھیجوایا،لیکن کوئی سنوائی نہ ہوسکی۔آخر میں بل کو مزکورہ بل کو واپڈا دفتر لے گیا ،جہاں ان کو کہا گیا کی متعلقہ شخص عمرے کے لیے گیا ہوا ہے ان کے آنے تک انتظار کریں
سوات میں تبدیلی آگئی، مینگورہ واپڈانے 40 یونٹ بجلی خرچ پر شہری کو 8 ہزار روپے کا بل تھما دیا
