سوات (مارننگ پوسٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے سوات میں کئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دےدی،سوات کیلئےپانی کے شعبے میں منظورشدہ منصوبوں میں تحصیل مٹہ ضلع سوات میں ایریگیشن ٹیوب ویلز کی فراہمی،تعمیر، تحصیل مٹہ میں سمال ایریگیشن چینلز کی بحالی اور بہتری، تحصیل مٹہ ضلع سوات میں واٹر چینلز اور نالیوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر ،تحصیل مٹہ میں دریائے سوات اور اس کے معاون دریائوں پر سیلاب سے بچائو کے ڈھانچے اور پلوں کی تعمیر اور موجودہ ڈھانچوں کی بہتری اوربحالی، سوات کے مختلف علاقوں کبل، ننگولائی، کانجو، شیر پالم اور ملحقہ علاقو ں میں فلڈ پروٹیکشن ورکس، سڑکوں اور واٹر چینلز کی تعمیراور بہتری شامل ہیں۔ قانون و انصاف کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع سوات میں سب ڈویژنل بحرین خوازہ خیلہ اور مٹہ میں جوڈیشنل کمپلیکسز کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے لئے اضافی فنڈز شامل ہے،ڈویژنل فوڈ اینڈ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔