سوات(مارننگ پوسٹ)نوازشریف کڈنی ہسپتال منگلور میں مالی بحران کے بعد رہائشی ہاسٹل کا کرایہ بھی 26 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے جس کیلئے محکمہ صحت کو اس معاملے کا حل نکالنے کی درخواست کردی ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے سوات میں نواز شریف کے ٹائٹل نام کے ساتھ قائم کڈنی ہسپتال شدید مالی بحران سے دوچار چلا آرہا ہے جس میں ہسپتال کیلئے طبی سامان اور ڈائلاسز کیلئے مصنوعی گردوں کی فراہمی اور آپریشن تھیٹرز میں خدمات شدید متاثر ہورہے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ ماہ ہسپتال انتظامیہ نے معاملات چلانے کیلئے92ملین روپے کا تقاضا کیا تھا جس میں ایک کروڑ روپے جاری کئے گئے اور مزید پیسوں کے اجراء کیلئے محکمہ خزانہ کے ساتھ رابطے جاری تھے تاہم اب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہیلتھ سیکرٹریٹ کو ایک درخواست بھیجی گئی ہے جس میں ہسپتال عملے کی رہائش کیلئے حاصل کی گئی عمارت کے کرایہ کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کیلئے کوئی طریقہ نکالنے کی رائے مانگی گئی ہے درخواست کے مطابق تین سال کی مدت یعنی24نومبر2015 سے23نومبر2018تک عمارت لی گئی جس کیلئے ایک لاکھ ستر ہزار روپے ماہوار طے کیاگیا جو کہ ہر سال دس فیصد اضافے کی وجہ سے2لاکھ5ہزار روپے ہوگیا ہے ذرائع کیمطابق ہسپتال انتظامیہ نے اس مقصد کیلئے محکمہ صحت کو26لاکھ روپے دینے کی درخواست کردی ہے اور مسئلے کے مستقل کیلئے اپنی رہائشی کالونی بنانے کی تجویز میں کہا ہے کہ ہسپتال سے ملحقہ46کنال سات مرلہ اراضی موجود ہے جس پر نئی عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے کارروائی کیلئے اس درخواست پر مزید غور کیا جائیگا۔