مینگورہ(مارننگ پوسٹ ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کااجلاس ، محکمہ صحت، میڈیکل کالج اورہسپتالوں کے کلرکوں نے بھرپور شرکت کی ، محکمہ صحت کے اسسٹنٹوں کے تبادلے کے آرڈر کو اجلاس میں مستردکردیاگیا، اس سلسلے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمن کے زیرصدارت اجلاس منعقد ہوایہ تبادلے انتہائی بدنیتی اوربعض وعناد کے طور پرکئے گئے ہیں کیونکہ محکمہ صحت میں عرصہ دراز سے سپرنٹنڈنٹ ، اسسٹنٹ اورسینئرکلرک کی کئی اسامیاں خالی ہیں جس پر کلرکوں کے پروموشن کاحق بنتاہے۔ اگرمحکمہ صحت ان خالی اسامیوں پرپروموشن کرائے۔ تو اس میں خود بخود ان سینئرکلرکوں، اسسٹنٹوں کے تبادلے ہوجائیں گے ، اس میں ایسے لوگوں کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں جن کا دفاتر میں تین سال کاٹینیور بھی پورا نہیں ہے۔ اس میں ایسے لوگوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔ جن کا ریٹائرمنٹ کودوسال سے کم عمرباقی ہے۔ حالانکہ قانون کے مطابق سروس کے آخری دوسال اپنے ابائی ضلع میں گزارنے کابھی موجود ہے۔ ان ہی تجاویز کی روشنی میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے یہ آرڈر منسوخ کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اگر15دسمبر تک یہ آرڈر منسوخ نہیں کیاگیاتوآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ بھرمیں احتجاج کرنے میں حق بجانب ہونگے ، جس کی تمام ترذمہ داری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اوردیگرمتعلقہ حکام پرہوگی۔