سوات کے علاقے قندیل میں پھانسی دے کر مارے جانے والے 13سالہ بچے کے ساتھ جنسی تشددکی تصدیق ہوگئی۔ ایس پی انوسٹی گیشن سوات نذیر خان نے ایس پی فرمان اللہ خان اور ایس پی شاہ حسن خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دو روز قبل پولیس کو تھانہ مدین کے علاقے قندیل نالہ میں تیرہ سالہ اجمل ولد علی باش کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی اور گلہ دباکر قتل کیا جانا ثابت ہوگیا۔ پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم وقار علی ولد شفیع اللہ میاں سکنہ قندیل نالہ نے اعتراف کرلیا کہ اس نے بچے کو دو بارزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راز فاش ہونے کے ڈر سے گلہ دباکر بدحال کردیا اور بعدازاں درخت سے لٹکا کر قتل کردیا۔ ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔