سوات (مارننگ پوسٹ)معذورافرادکے عالمی دن کے موقع پرگو یائی اور سماعت سے محروم افراد کا مظاہرہ اور واک کا انعقاد ، معذور افراد جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے مطالبات درج تھے ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوسف علی شاہ ، جنرل سیکرٹری حسین اور ترجمان حق نواز نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے باجود ہم لوگ بے روزگاری کا شکار ہے ، ہر سرکاری محکمہ میں ہمارا 2فیصد کوٹہ ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ، انہوں نے کہا کہ یہ دو فیصد کوٹہ پانچ فیصد کیا جائے اور اس کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں معذور افراد کا مڈل سکول ہے جس کو اپ گریڈ کریں تاکہ غریب افراد تعلیم سے مستفید ہوسکے ا س میں بہت سے افراد ایسے جو سوات سے باہر تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اسلئے اگریہاں ہمارے مڈل سکول کو اپ گریڈ کیا جائے تو ہمارا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا، انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول میں گویائی اور سماعت سے محروم آساتذہ بھی تعینات کیا جائے تاکہ ہمارے پڑھنے میں آسانی آسکے ، انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ادارہ ہمارے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارے مشکلات میں آسانی پیدا ہوجائیں ، انہوں نے موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ ہمارے جائز مطالبات پر غور کریں اگر ہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے تو پورے صوبے کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔