سوات(مارننگ پوسٹ) موسلادھار بارش و ژالہ باری، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ، مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں اتوار کی شام تیزہواؤں کے بعد موسلادھار بارش ہوئی۔ بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سڑکیں تالاب بننے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔ نکاسیِ آب کے ناقص انتظام کے باعث پانی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا۔ منگلور کے قریب برساتی نالے میں طغیانی آنے سے مینگورہ کالام روڈ بند ہوگیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج پیر کے روز بھی جاری رہنے کاامکان ہے
سوات میں موسلادھار بارش نکاسیِ آب کے ناقص انتظام کے باعث پانی دکانوں میں داخل
