سوات(مارننگ پوسٹ) میونسپل کمیٹی اور ڈبیلو ایس ایس سی کے درمیان اختلاف شدت اختیارکرگئے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو رک لیاگیا، تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مینگورہ کے تحصیل ناظم اور واسا کے ڈائریکٹر شیدا محمد کے درمیان فنڈ اور اختیارات کی اختلافات کے باعث سینکڑوں صفائی اور پانی فراہم کرنے والے عملے کی تنخواہیں بند ہوگئی ہے ، واسا کے ڈائریکٹر شیدا محمد کے مطابق قانون اور ضوابط کے مطابق کے تحت صفائی اور پانی فراہم کرنے والے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہیں ٹی ایم اے سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس واسا کمپنی کوادا کریگی مگر پچھلے دو مہینوں سے ماہانہ پچاسی لاکھ روپے تحصیل ناظم نے دبا کررکھی ہے اور وہ ادائیگی سے انکار کررہاہے۔ جس کی باعث ساڑھے تین سو سے زائد سنیٹری ورکروں کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اہلکار وں نے احتجاج بھی شروع کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ورکروں کو ایک مہینے کی تنخوا ڈبیلو ایس ایس سی نے اپنی ترقیاتی فنڈ سے اداکردی ہے۔ مگر مزید رقم ان کے پاس موجود نہیں دوسرے طرف تحصیل بابوزئی کے ناظم اکرام خان کاکہناہے کہ تحصیل فنڈ کے پانچ کروڑ پچھتر لاکھ روپے ڈبیلو ایس ایس سی نے غیر قانونی طوپر صوبے سے لیکر دبارکھی ہے ۔ جس کی باعث تحصیل کونسل نے مشترکہ طور پر واسا کو مزید رقم دینے کا سلسلہ روک دیاہے ۔ ان کے بقول واساان کی پانچ کروڑ پچھتر لاکھ روپے ادا کریں۔ تو وہ معاہدے کے تحت وہ ورکروں کی تنخوا والی رقم جاری کردیگا۔ دونوں اداروں کے اختلافات کے باعث سینکڑوں ورکروں کی تنخواہیں بند ہے۔ جس کی باعث انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیاہے ۔ ورکروں کی احتجاج کی وجہ سے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی ہے اس طرح صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مینگورہ شہر کے لاکھوں شہری مشکلات سے دوچارہے۔
میونسپل کمیٹی اور واسا کے درمیان اختلاف شدت اختیارکرگئے ساڑھے تین سو سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم
