سوات (مارننگ پوسٹ) مسلم لیگ کے مقامی رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالغفور اور سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ محکمہ سوئی گیس سوات کی جانب سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جن میں گذشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر ان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جمعرات کو عبدالغفور کے بیٹے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کبل کی عدالت میں درخواست ضمانت اور تحریری بحث پیش کی، جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی
سوات،ن لیگ رہنماعبدالغفور اور عثمان غنی ضمانت پر رہا
