انفارمیشن ریجنل آفس سوات میں  تعزیتی اجلاس,
سوات(مارننگ پوسٹ)انفارمیشن ریجنل آفس سوات میں محکمہ اطلاعات اور ایف ایم 98 ریڈیو کے افسران و عملے اور مقامی صحافیوں کا تعزیتی اجلاس ہوا جس میں محکمہ اطلاعات پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی زرعلی خان اور سوات کے سینئر صحافی ناصر عالم کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرحومین کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سو گوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فضل خالق بھی تعزیتی اجلاس میں موجود تھے۔