سوات (مارننگ پوسٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کو تحفظ فراہم کررہی ہے، جن کے بدولت صوبہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا، سوات میں بیش بہا قربانیوں کی بدولت آمن قائم ہوا ہے جس کو برقرار رکھنے کے لئے خون کے نذرانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید کو پکڑا جا رہا ہے ایندہ دو ہفتوں میں عوام کو خوشخبری دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس افس میں میڈ یا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آجی سپیشل برانچ اختر حیات خان، ڈی آئی ملاکنڈ محمد اعجاز خان، ڈی پی او سوات قاسم علی خان، ایڈیشنل ایس پی شاہ حسن خان اور ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان بھی موجود تھے، آئی جی ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ صوبے میں پولیس اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے عوام کو تحفظ فراہم کررہی ہے، جس کے بدولت آج خیبر پختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے اور بچے کچے دہشت گردوں کو عوام کے تعاون سے کیفر کردار تک پہنچائیں گے، انہوں نے سوات میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کہا کہ ٹارگٹ کلرز تک پہنچ گئے ہیں اور آئندہ دو ہفتوں میں عوام کو خوشخبری سنائینگے، انہوں نے مزید کہا کہ سوات سمیت ملاکند ڈویژن میں یہاں کے عوام، پولیس، سیکورٹی فورسز اور صحافیوں کے قربانیوں کی بدولت امن قائم ہوا ہے جو ہم کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دینگے اور اسکو برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت پورے صوبے کے پولیس ہر قسم کے چیلنجز اور واقعات سے نٹمنے کے لئے تیار ہے اور بیک پر پاک فوج ہمارے ساتھ موجود ہے اور دہشت گردی سے پاک فوج اور پولیس مشترکہ طور پر نمٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں امن کے بدولت سیاحت کو فروغ مل رہا ہے اور پولیس آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کررہی ہے، سپیشل پولیس فورس کے حوالے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کو مستقل کردیا ہے اور انکو ریگولر پولیس کی طرح مراعات ملے گی، انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی سفارش کرونگا تاکہ پولیس کے شانہ بشانہ رہ کر دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور ملک و قوم کی خدمت کرسکیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرایم پیشہ افراد کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اس ناسور کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے چاہیں اسکے لئے ہمیں قربان کیوں نہ ہونا پڑیں۔
سوات،ٹارگٹ کلزر کو پکڑا جارہاہے 2ہفتوں میں عوام کو خوشخبری دینگے،آئی جی پی ثناء اللہ عباسی
