سوات(مارننگ پوسٹ)جی او سی مالاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے دور افتادہ علاقے پیو چا ر میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اینڈ فیمل ما ہر ڈاکٹر ز نے مریضوں کا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے پیو چا ر میں پاک آر می کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ، جس میں 1650مریضوں کا معائنہ کیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جن میں مرد ،عورتیں اور بچے شامل تھے۔ فری میڈیکل کیمپ پیو چار میں موجود مریض بچوں کو کھلونے ،ٹوتھ پیسٹ اور کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ، فری میڈیکل کیمپ کے مہما ن خصو صی برگیڈیر تو فیق نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں سواتی عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔