سوات (مارننگ پوسٹ) پولیس سوتی رہی عوام لٹ گئے ،کانجو میں چوروں کا نائٹ کلین اپ آپریشن ، نصف درجن دکانوں کا صفایا ، نامعلوم چور دکانوں سے نقدی اور سامان لے اُڑے ایک ہی رات میں چوروں کی کارروائی سے علاقے میں تشویش ، کانجو پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تفیصلا ت کے مطابق کانجو غریب آباد میں مین شاہراہ پر واقع متعدد دکانوں سے چوری ہوئی زرائع کے مطابق چوروں نے رات کے وقت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ دکانوں کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جمعہ اور ہفتہ کے درمیان شب نامعلوم چوروں نے غریب آباد میں واجد میڈیکل سٹور، جلال میڈیکل سٹور ، جمعہ گل کریانہ سٹور ، نور محمد پی سی او ، تجلا شاپنگ سنٹر نزد ایف سی کیمپ اور اویس جنرل سٹور سے ہزاروں روپے نقدی اور سامان چوری کرکے آسانی کے ساتھ فرار ہو ئگے متاثرہ دکانداروں نے پولیس اسٹیشن کانجو میں رپورٹ درج کر دی ایک ہی رات میں چھ دکانوں سے چوری کی وارداتوں کی خبر پورے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث لوگوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے ۔