سوات(نیازاحمدخان ) عمران خان نے سو دنوں میں سو یوٹرن لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیاہے، ملک کی معیشت تباہ ہے، خارجہ پالیسی ناکام،عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھ گیاہے ، حکومت دوسال بھی پوری نہیں کرسکتی ، میاں افتخار حسین، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت اسٹبلشمنٹ کی بنائی ہوئی سیٹ آپ ہے جن کوہم وہ پہلے ہی دن سے تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خود ہی کہاتھاکہ سو دنوں کی کارکردگی دیکھاونگا مگر سو دنوں میں سویوٹرن کے علاوہ اس نے کچھ بھی نہیں کیاہے ۔ عمران خان نے سیاست کو بدنام کردیاکیوں کی یوٹرن کا مطلب ہے اپنے کہے ہوئے باتوں سے مکرجاناجس پر عمران خان فخر کررہاہے ۔ میاں افتخار حسین نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کا طوفان برپاہوگیاہے روپے کی قدر کم ہوجانے سے غریب عوام پر مہنگائی مزید بڑھ جائیگی جس کے بارے میں عمران خان کہتے ہے کوئی پروا نہیں انہوں نے کہااگر یہ سلسلہ جاری رہا تو خدا نہ کریں ملک دیوالیہ ہوجائیگا اور عالمی سطح پر ڈیپالٹر بن جائیگا۔ انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کے ساتھ باڈر کھولنا اچھا قدم ہے مگر یہ ایک شخص کی درخواست پرہوا ہے اگریہ کام انڈیاکے طرف سیددرخواست پر ہوتی تو بہترہوتا اس سے دونوں طرف بد اعتمادی نہیں بنتی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ افغانستان کی باڈرکو بھی دونوں طرف کے عوام کے لئے کھولناچاہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار مستحکم ہوجائے، میاں افتخار حسین نے افغانستان کے بارے میں کہاکہ وہاں پر نئی صف بندی ہورہی ہے اور امریکہ پاکستان سے اپنے پرانے تعلقات کے بناپر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں عالمی طاقتیں برسرپیکار ہے اور نئی صف بندی میں اگر پاکستان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو مزید خون خرابہ ہوسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستا ن کی امن میں پاکستان کی امن ہے۔ اگر خدا ناخواستہ کوئی بھی غلط فیصلہ کیاگیاتو تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔ جن میں قریبی تین ممالک ایٹمی طاقتیں پاکستان، ایران اور بھارت آمنے سامنے ہیں ۔ میاں افتخار حسین نے قبائیلی عوام کو مکمل طورپر براہ راست خیبر پختون خوا میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پختونوں کے لئے بھی الگ حیثیت کی جدجہد کی حمایت کرینگے ۔ میاں افتخار حسین نے کہاکہ ان کی پارٹی نے دہشت گردوں کے خلاف واضح پالیسی اپنائی تھی اور اب بھی ان کا مطالبہ ہے کہ دہشت خواہ وہ پاکستان سے ہو یا افغانستان سے ان سے نمٹاجائیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی ملک نہیں ہوتا وہ صرف دہشت گرد ہی ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت کچھ خاص لوگوں کی مفادات کے لئے بنایاگیاہے۔ جب یہ مفادات ختم ہوجائے تو اس کو قبل از وقت ختم کردیاجائیگا۔ میاں افتخار حسین کے ساتھ سوات سے تعلق رکھنے والے عوامی نیشنل پارٹی کے کئی اہم رہنما بھی شامل تھے۔
عمران خان نے سو دنوں میں سو یوٹرن لینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ملک کی معیشت تباہ ہے،میاں افتخار حسین
