سوات(مارننگ پوسٹ)سوات تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات برائے سال 2019 کے لئے داخلوں کی تاریخ کااعلان کردیاہے، سوات تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات 14 مارچ 2019 سے شروع ہوں گے جس کیلئے داخلہ فارم بورڈز کی ویب سائٹس سے بھی جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق بورڈ زکی ویب سائٹس اکثر وبیشتر نامعلوم وجوہات پر معطل رہتی ہے جس کے نتیجے میں تعلیمی بورڈ زمیں آن لائن رجسٹریشن کاعمل بھی متاثرہورہاہے۔
سوات میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری،آن لائن رجسٹریشن سے طلبہ کو شکایات
