مینگورہ( مارننگ پوسٹ) انجمن تحفظ ماحولیات( ای پی ایس) اور ائی آر سی کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے خلاف تقریب منعقد، ای پی ایس اور ائی آر سی کے زیر اہتمام صنفی تشدد کے حوالے سولہ روز مہم کے اختتام پر تقریب منعقد ہوا ۔تقریب میں ضلع بھر سے بلدیاتی نمائندوں ،محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اورسوشل ویلفیئر کے نمائندوں کے علاوہ خواتین نے شرکت کی ۔ اس حوالے سے تقریب کے شرکاء کو صنفی بنیادوں پر کئے جانے والے تشدد کے بارے میں آگاہی دی گئے اور بلدیاتی نمائندوں کے زیر عوام میں صنفی تشدد کے روک تھام کیلئے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر ای پی ایس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسرور احمد اور پراجیکٹ منیجر حسیب خان نے پانی، صحت اور صفائی کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے حکومتی اداروں کے باہمی اشتراک سے لائف پاکستان پراجیکٹ کے تحت سرگرمیوں سے تقریب کے شرکاء کو اگا ہ کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کا روک تھام وقت کا تقاضا ہے اس کے روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہیں ۔