سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں اتوار 23 دسمبرکو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں15خالی نشستوں پر 56امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ان انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی مہم آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ سوات میں ضلع کونسل کی دس، تحصیل کونسل کے دو اور نیبر ہوڈ کونسل کی تین نشستوں پر کانٹے دار مقابلہ ہے۔ ضلع کونسل کی دس نشستوں میں یونین کونسل سیدو شریف، امانکوٹ فیض آباد، لنڈیکس ملکانان، کانجو، تندو ڈاگ، سنگوٹہ، قمبر، شین، گی باغ اور اتروڑ، تحصیل کونسل میں گل کدہ اور اوڈیگرام ، نیبر ہوڈ کونسلوں میں اوڈیگرام، کانجو اور رحیم آباد کے لئے مقابلہ ہوگا۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے ضلع کونسل کی دس اور تحصیل کونسل کی دونوں نشستوں کے لئے اپنے بارہ امیدوار کھڑے کئے ہیں۔ اے این پی اور مسلم لیگ ن کے چھے چھے، پیپلز پارٹی اور پختون خواہ میپ کے تین تین اور جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کے دو دو امیدوار میدان میں ہے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے مردوں، خواتین اور کمبائنڈ پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے ہیں اور عملہ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شام4 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ہوگی۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات سوات کے 56امیدواروں کے درمیان کانٹی دار مقابلہ 23 دسمبر کو ھوگا
