سوات، 26 مارچ 2025 – سوات سٹی کے میئر شاہد علی خان کی دعوت پر دبئی، یو اے ای سے معزز مہمانوں نے خپل کور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ ان میں عائشہ سید (ہیڈ آف آفس، شیخہ لطیفہ المکتوم، یو اے ای)، ابو سدرہ الاسد (ڈائریکٹر اے ایف کیو آرگنائزیشن) اور ڈاکٹر گیوم صالح (بانی سمیرا چوٹیلا فاؤنڈیشن) شامل تھے۔
مہمانوں کو خپل کور ماڈل اسکول اینڈ کالج اور خپل کور ولیج شیراڑئی میں ادارے کی تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے بچوں سے ملاقات کی، تعلیمی سرگرمیاں دیکھیں اور ادارے کی خدمات کو سراہا۔
آخر میں، ڈائریکٹر محمد علی نے معزز مہمانوں کو یادگاری تحائف پیش کیے