سوات کے سیدوشریف ائیرپورٹ پر فضائی سروس بحال کردی گئی۔ قومی ائیرلائن کا طیارہ 17 سال بعد مسافروں کو لے کر سیدوشریف ائیرپورٹ پر اتر آیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان اور فاقی وزیرِ ہوابازی غلام سرورخان، وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید اورسی ای اُو پی آئی اے ارشدملک بھی قومی طیارہ میں سفر کرکے سوات پہنچے۔ صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان، ایم این اے سلیم الرحمان، اراکین صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران اور فضل حکیم خان یوسف زئی نے ائیرپورٹ پر مہمانوں اور مسافروں کا استقبال کیا۔ بچوں نے مہمانوں کو گلدستے پیش کرکے پخیرراغلے کہا۔ پشاور اور سوات ائیر پورٹ کے منیجر عبید عباسی اور عملہ نے مسافروں کو گلدستے اور تحائف دیے۔سیدوشریف ائیرپورٹ پر طویل عرصے کے بعد فضائی سروس کی بحالی سے رونقیں بڑھ گئیں۔ جہاز اترنے کے منظر کو دیکھنے کے لئے بڑی تعدادمیں مسافروں کے عزیز واقارب اور مقامی افراد جمع تھے۔ سیدوشریف ائرپورٹ کو 2004ء میں خسارے کو بنیاد بنا کر بند کردیا گیا تھا۔شیڈول کے مطابق ہر جمعہ اور پیر کے روز لاہور سے اسلام آباد اور بعدازاں سوات کے لئے قومی ائیرلائن کے طیارے اڑان بھریں گے۔
سوات،سیدوشریف ائرپورٹ 17 سال بعد بحال
