سوات ( مارننگ پوسٹ) سوات تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرامتحانات عمرحسین نے کہا ہے کہ امتحانات میں نقل کارجحان مکمل طور پر ختم کردیاہے ، اور اب امتحانات میں نقل کے ذریعے پاس ہوناقصہ پارینہ بن چکاہے، بوٹی مافیا کامکمل خاتمہ ہوچکاہے، امتحانی ڈیوٹی کرنیوالوں کیلئے کھانے پینے کے نام پر اگرکسی نے طلباء سے پیسے لینے کا مطالبہ کیاتو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، موجودہ حکومت نے تعلیم میں شفافیت پر زوردیاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈھیرئی میں نمز سکول اینڈ کالج میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سکول کے پرنسپل احمد سلیم اورڈائریکٹر رحمت علی نے سکول کے حوالے سے رپورٹ پیش کیا تقریب سے سعیدخان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ سکول کے طلباء نے تقاریر، ملی نغمے اورٹیبلوز پیش کرکے خوب داد حاصل کی ، جبکہ اس موقع پر آرمی پبلک سکول کے شہداء کوخراج عقیدت بھی پیش کیاگیا، تقریب میں شعراء کرام نے محمدگل منصور، شیرین سواتی ، بخت زمین بخت نے اشعار پیش کرکے محفل کواپنے طرف راغب کردیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئیں۔ کنٹرولرامتحانات عمرحسین نے واضح کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک ایسے تعلیمی پالیسی مرتب کی ہے جس کے تحت اب امتحانات میں نقل کرنا قصہ پارینہ بن چکاہے اور امتحانات کوبھی شفاف بناکر بوٹی مافیاکامکمل طورپر خاتمہ کردیاہے اور اب والدین اورطلباء پرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگرکسی بھی امتحانات کے ڈیوٹی کے حوالے سے کھانے پینے کے پیسوں کامطالبہ کیاتواس حوالے سے ہمیں اطلاع دی جائے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔
سوات بورڈ امتحانات میں نقل کارجحان مکمل طور پر ختم کردیا، عمرحسین
