سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں غیر قانونی پٹرولیم یونٹس کا انکشاف، ا سسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات نے آنکھیں بند کرلی ،سوات میں درجنوں غیر قانونی پٹرول پمپ اور پٹرولیم یونٹس کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے شیر زمان سکنہ کبل نے کبل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک غریب شخص ہوں بچوں کے پیٹ پالنے کیلئے طاہر آباد مینگورہ میں پٹرول یونٹ شروع کیا تھا جوکہ گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات نے بغیر نوٹس بند کرکے سیل کردیا ہے اور ساتھ مبلغ بیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب بندہ ہوں اور کسی کو ماہوار خرچہ،بھتہ دینے سے قاصر ہوں اسلئے میرا کاروبار کو بند کیا گیا ہے جبکہ مینگورہ اور دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی پٹرول پمپ اور یونٹ دستیاب ہیں لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات ان کے خلاف کسی قسم کاروائی کرنے سے قاصر ہے کیونکہ ان کو ماہوار خرچہ مل جاتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات نے پٹرولیم ایسوسی ایشن سوات کے ایما اور سازش پر میرے یونٹ کو بند کیا گیاہے جبکہ مذکورہ ایسوسی ایشن خود بھی غیر قانونی پٹرول پمپ اور یونٹ چلانے میں ملوث ہے اس کے علاوہ مذکورہ ایسوسی ایشن خود غیر قانونی ہے 20 سالوں سے ایسوسی ایشن میں الیکشن نہیں ہوئی مذکورہ ایسوسی ایشن کو تسلیم نہیں کرتا ہوں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات نے میرا یونٹ بند کرکے میرے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے اب میرا یونٹ بند پڑا ہے جس میں چودہ لاکھ پنتیس ہزار(14,35,000/-)روپے مالیت کی پٹرول اور دیگر سامان دستیاب ہیں جوکہ خراب اور ضائع ہونے کا قوی خدشہ موجود ہے میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں لیکن اس کے باوجود میں نے بیس ہزار روپے جرمانہ جمع کیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ رسید بھی وصول کیا ہے میں نے جرمانہ جمع کرنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات کو درخواست کرتے ہوئے اپنا غلطی تسلیم کرتے ہوئے اور آئندہ کیلئے غیرقانونی کام نہ کرنے کا وعدہ کیا اور اس بابت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات کو بیان حلفی دینے کی بھی درخواست کی ہے کہ ابھی مذکورہ یونٹ سے پٹرول اور قیمتی سامان نکالنے کا کہا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات مجھے مذکورہ سامان اور پٹرول نکالنے کی اجازت نہیں دیا جس کہ وجہ سے مجھے ناقابل تلافی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات کو جس کی طرف سے ماہوار بھتہ مل جاتا ہے تو ان کے خلاف کاروائی نہیں کرینگے جبکہ مجھے جیسے غریب لوگوں کو تنگ و پریشان کرنے کے درپے ہیں اگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات نے مذکورہ یونٹ سے پٹرول اور دیگر سامان نکالنے کی اجازت نہیں دیا تو میں مجبوراً عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاونگا۔جس کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ حقوق صارفین سوات پر عائد ہوگی۔