خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کی ماہوار بنیادوں پر اتفاقی چھٹیوں سے متعلق رائج پالیسی پر سختی کیساتھ عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے اس سلسلے میںتمام اضلاع کے ڈی اوز یعنی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرا ن کو مراسلہ ارسال کردیاگیا ہے جس میں متعلقہ سرکاری سکولوں میں غیرضروری چھٹیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کا فیصلہ کرلیاہے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کے رجحان کوکنٹرول کرنے کیلئے صوبہ بھرمیں رائج ماہانہ تین اتفاقی چھٹیوں کی روایت ختم کردی ہے جس کے پیش نظر سرکاری ٹیچر مہینے میں صرف ایک اتفاقی چھٹی کرسکتے ہیںذرائع نے بتایا کہ قبل ازیں چھٹیوں کی منظوری کااختیار متعلقہ سکولوں کے پرنسپلز اورہیڈماسٹرز کے پاس تھا جبکہ ایک سے زائد چھٹیوں کی منظوری دینے کااختیار ڈی اوز جبکہ متعلقہ سکولوں کے پرنسپل اورہیڈماسٹرز صرف ایک دن کی اتفاقی چھٹی کی منظوری کے مجاز ہیں لیکن اس حوالے سے سرکاری سکولوں میں چھٹیوں کی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات تھیں ہورہاہے جس میں محکمہ تعلیم پر واضح کردیا گیا ہے کہ سکول ٹیچرز ایک سے زائد چھٹیاں کررہے ہیں جبکہ ایک سے زائد چھٹیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکی بجائے متعلقہ سکول پرنسپل اورہیڈماسٹرسے ہی اجازت لیتے ہیں جس کے نتیجے میں سکولوں میں اساتذہ کی غیرحاضری پرقابو نہیں پایاجاسکا ہے ذرائع نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بھی ماہانہ اتفاقی چھٹیوں کی پالیسی پر عملدرآمد کی سختی سے ہدایت کردی ہے۔