مینگورہ(مارننگ پوسٹ) سوات میں کرونا وائرس کا شکار ایک اور مریض جاں بحق ہوگئے۔ نواز شریف کڈنی ہسپتال میں زیرِ علاج 72 سالہ سلطان جمشید انتقال کرگئے، جس کے بعد سوات میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7ہوگئی۔ نواز شریف کڈنی ہسپتال میں زیر علاج مریض بلڈ پریشر، شوگر اور قلب کے امراض میں مبتلا تھا۔اس کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ جاں بحق افراد ہونے والے شخص کا تعلق خوازہ خیلہ سے تھا جس کو ہسپتال میں غسل دیا گیا اور بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کو سرکاری اہلکاروں نے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
سوات میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق،تعداد 7 ہوگئی
