سوات(مارننگ پوسٹ)سیدومیڈیکل کالج کے پر نسپل اور سیدوشریف تدریسی اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر اسرارا لحق نے انکشاف کیا ہے کہ 30سال بعد پاکستان میں مستعمل انٹی بائیوٹیک ادویات غیر موثر ہوجائیں گی ،ہم نے تحقیق کرکے نئی ادویات متعارف نہ کرائیں تو اموات کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہوسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے این آئی ایچ کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور انٹی بائیوٹک ادویات کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے ،ڈاکٹر اسرار الحق نے کہاہے کہ اس وقت بھی ایسے امراض سامنے آرہے ہیں جن میں موجودہ انٹی باےئیوٹیک ادویات غیر موثر ثابت ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اور متعلقہ اداروں کو ریسرچ سنٹر ز قائم کرکے نئی انٹی بائیوٹیک ادویات کو متعار ف کرانا چاہیے تاکہ مستقبل میں مہلک اور جان لیوا امراض کا تدارک کیا جاسکے ۔.