سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کی پرفضا اور برف سے ڈھکی سیاحتی وادی مالم جبہ میں تین روزہ مالم سکی گالہ جمعرات کوسہ پہر سے شروع ہوگیا ہے اس سکی گالہ کا اہتمام پاک فوج،ضلعی انتظامیہ اور سیمسن گروپ کے تعاون سے کیا گیا ہے جس میں چار بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ٹیم، ڈی پی او سوات اور سیمسن گروپ کی ٹیمیں شامل ہیں سکی گالہ 9 فروری تک جاری رہیگا جس میں کل سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع ہے اس منفرد سکی گالہ کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سیاحتی وادی مالم جبہ میں تین روزہ مالم سکی گالہ، بڑی تعداد میں سیاحوں کی شرکت متوقع
