سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو ختم کرنا ہم سب کا مشترکہ فرض ہے منشیات سے پاک معاشرہ صوبائی حکومت کا عزم ہے اور اسکے لئے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے نشوں میں مبتلا افراد کیلئے بڑوں کی رہنمائی کے علاؤہ نہایت ہی ضروری ہے کہ وہ خود اپنے آپ سے یہ عہد کرلیں کہ وہ ہمیشہ کے لئے نشہ چھوڑ کر ایک نئی زندگی کا آغاز کریں اور ملک، خاندان اور معاشرے میں ایک اچھے فرد کی حیثیت سے زندگی گزاریں وہ مینگورہ کے علاقہ نوے کلے میں نوے ژوند آرگنائزیشن کے دفتر کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ جن لوگوں نے منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کیلئے یہ تنظیم بنائی صوبائی حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے صوبائی حکومت انکے ساتھ معاشرہ کو منشیات سے پاک رکھنے کے لئے ہر قسم کا تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں منشیات کے خاتمہ اور نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر نوے ژوند آرگنائزیشن کے چیئرمین ریاض خان حیران نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور تمان مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی آمد سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے وطن عزیز کو اس لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ایک مثبت معاشرہ فراہم کریں دورے کے موقع پر فضل حکیم خان نے نوے ژوند آرگنائزیشن کے دفترکا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر وہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کو بھرپور حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بہتر مستقبل کیلئے ہر ضروری اقدامات اٹھائے گی۔