سوات ،ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے آج ضلع سوات کے مختلف کورٹس کے سیکورٹی کاجائزہ لیا، جس میں عدالت کبل، عدالت مٹہ شامل ہیں، ضلعی پولیس سربراہ نے دورے کے دوران کبل اور مٹہ بار روم کے صدور سے بھی ملیں، دورے کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کے ہمرا ایس پی آپر سوات درویش خان، ڈی ایس پی مٹہ ، ڈی ایس پی کبل اور مقامی ایس ایچ اُو بھی موجود تھے۔